انگلش پریمیئر لیگ،پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی آگے

مانچسٹر سٹی نے ایورٹن کو تین ایک سے شکست دے کر انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اٹالین لیگ میں رونالڈو کی یوونٹس نے تورینو کو ہرادیا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپیئن مانچسٹر سٹی نے ایک اور کامیابی حاصل کی۔ گبریل جیسس کے گول کی بدولت سٹی کو پہلے ہاف میں ایک صفر کی برتری ملی ، دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی گبریل جیسس نے ایک اور گول داغ دیا۔

ایورٹن کے کیلورٹ لیون نے گول کر کے برتری کو کچھ کم کیا، لیکن رحیم اسٹرلنگ کے گول نے ایورٹن کی شکست کو یقینی بنادیا ۔

اٹالین لیگ میں یوونٹس نے تورینو کو ایک صفر سے ہرادیا، میچ کا واحد گول رونالڈو نے دوسرے ہاف میں پنالٹی پر اسکور کیا۔

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے رایو وجیگانو کو شکست دے دی ، فیصلہ کن گول کریم بنزیما نے اسکور کیا ۔

Spanish league

Manchester United

English Premier League

english premier club

MNDUTD

Juventus F.C.

Italian League

Calvert-Lewin

Tabool ads will show in this div