معروف کامیڈین سکندر صنم کو بچھڑے ایک سال ہوگیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : اپنی منفرد اداکاری اور برجستہ جملوں سے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سکندر صنم کو ِبچھڑے ایک سال ہوگیا، ساتھی اداکار کہتے ہیں سکندر کے جانے کے بعد اسٹیج ویران ہوگیا ہے۔


فلم اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار سکندر ضم نے اسٹیج کی دنیا میں منفرد مقام اپنے شاندار کام سے بنایا، سکندر کے مداح اور دوست احباب ان کی مزاحیہ اداکاری کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔


اداکار رؤف لالا کہتے ہیں سکندر صنم کے جانے سے اسٹیج ویران ہو گیا


سکندر صنم کا اپنے بچوں سے رویہ دوستانہ تھا، صاحبزادے سمیر صنم کہتے ہیں وہ اسٹیج کی دنیا میں اپنے والد کا خلا پُر کرنے کی کوشش کریں گے۔


سکندر صنم نے کئی ٹیلی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے اپنی پرفارمنس سے بھارتی عوام کے بھی دل جیتے۔


سکندر صنم کینسر جیسے موذی مرض میں متبلا تھے، جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ 5 نومبر 2012ء کو جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ سماء

کو

ایک

removed

Tabool ads will show in this div