کشمیرمیں نوجوانوں کی نسل کشی،حریت قیادت کاچھاونی کیطرف مارچ کااعلان

مقبوضہ کشمير ميں بھارت کي رياستي دہشت گردي کيخلاف وادي ميں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، سلگتی وادی میں نوجوانوں کی نسل کشی کے خلاف حریت رہنماوں نے چھاونی کی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کے روز 11 کشمیریوں کی شہادت پر سيکيورٹي کے سخت انتظامات کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے اور شہيد نوجوانوں کي نماز جنازہ ميں شرکت کي۔

حريت رہنماؤں نے پير کے روز فوجي چھاؤني کي طرف مارچ کي کال ديدي۔ بھارت کی بدترين رياستي دہشت گردي کے باوجود کشميريوں کے جذبہ حريت کو دبانے ميں ناکام ہیں۔

کشمير ميڈيا سروس کے مطابق پلوامہ ميں سيکيورٹي کے کڑے انتظامات کے باوجود لوگوں کي بڑي تعداد شہداء کي جھلک ديکھنے کيلئے گھروں سے باہر آگئي۔ اس موقع پر بچے، بوڑھے، خواتين اور جوان سبھي بھارت مخالف اور آزادي کے حق ميں نعرے لگا رہے تھے۔

دو شہداء ظہور احمد اور عابد لون کي نماز جنازہ آج اتوار کے روز ادا کي جائے گي۔ بھارتي جارحيت کيخلاف وادي ميں مکمل ہڑتال ہے۔ واضح رہے کہ پلوامہ ميں گزشتہ روز قابض فورسز نے کريک ڈاؤن کی آڑ میں 11 کشميري نوجوانوں کو شہيد کیا۔

indian forces

Burhan Wani

Tabool ads will show in this div