میں ڈاکٹر ہوں مجھے آئی ٹی وزیر بنادیا، خالد مقبول کا شکوہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Khalid-Maqbool-KHI-Montage-15-12-REms.mp4"][/video]

ميں تو ميڈٰيکل ڈاکٹر ہوں مجھے کيوں آئی ٹی کا وزير بناديا۔ وفاقی وزير برائے انفارميشن ٹيکنالوجی خالد مقبول صديقی نے آئی ٹی وزير ہونے کو الميہ قرار دے ديا۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آگاہی دینا اچھا عمل ہے، باہر سے ماہرین بلانے کی ضرورت نہیں، منصوبہ بنائیں اور یہیں لوگوں کو تعلیم دلوائیں۔

انہوں نے اپنی وزارت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ميں ميڈيکل کا ڈاکٹر ہوں مجھے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا وزیر بنادیا، کوشش کر رہا ہوں فیتے کم کاٹوں اور کام پر توجہ دوں، مجھے امید کو یقین میں تبدیل کرنا ہے۔

KHALID MAQBOOL

IT MINISTER

Tabool ads will show in this div