بيرون ملک سےموبائل لانےپر10فيصدڈيوٹی لگ گئی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Custom-Duty-On-Mobiles-Isb-Pkg-15-12.mp4"][/video]

بیرون ملک سے آنے والے شہری ایک سال میں پانچ موبائل لاسکتے ہیں۔ ایک پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ جبکہ چار پر دس فیصد کسٹم ڈیوٹی دینا ہوگی۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی اب خبردارہو جائیں کیونکہ اب انھیں ایک سال میں صرف 5فون لانے کی اجازت ہوگی،ایک تو ہوگا ڈیوٹی فری اورباقی چار پر 10 فیصد ڈیوٹی بھی دینا ہوگی،پی ٹی اے نے صارفین اور مسافروں کی سہولت کے لیے تمام ائیرپورٹس پر رجسٹریشن کاؤنٹر بنا دیے جہاں کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے موبائل رجسٹرڈ کروایا جاسکے گا

ڈائریکٹر سروسز پی ٹی اے طالب ڈوگر کہتے ہیں کہ اس سے حکومت کو ریونیو ملے گا پہلے انفارمل چینلز سے ہنڈ سیٹ پاکستان آ کر سیل ہوتے تھے۔

غیرملکی باشندوں کی انٹرنیشنل سم بنا رجسٹریشن چلتی رہے گی،مقامی سم استعمال کرنے کے لیے انہیں بھی کسٹم ڈیوٹی دے کر پہلے رجسٹریشن کروانا ہوگی۔

ساٹ ڈائریکٹر سروسز پی ٹی اے طالب ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ اگر غیر ملکی پاکستان میں آتے ہیں تو انکی انٹرنیشنل سم چلتی رہے گی اگر مقامی سم لیتے ہیں تو ڈیوٹی اور رجسٹریشن ضروری ہے۔

پی ٹی اے کےنئے تصدیقی سسٹم سے رجسٹریشن سکینڈز میں ہو گی،ایف بی آر نے تمام موبائل برینڈز اور انٹرنیٹ ڈیواسز پر کسٹم ڈیوٹی کسٹم جنرل آرڈر کے تحت عائد کی ہے

 

CUSTOM DUTY

Tabool ads will show in this div