سری لنکا کے وزیر اعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکشے نے سات ہفتوں کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس دوران وہ ملکی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
زرائع کے مطابق ایسا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا ایک مرتبہ پھر رنیل وکرمے سنگھے کو وزیر اعظم نامزد کر سکتے ہیں۔
وکرمے سنگھے کو صدر سری سینا نے رواں برس اکتوبر میں برخاست کر دیا تھا اور ان کی جگہ 26 اکتوبر کو سابق صدر راجا پاکشے کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔
اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل بھی کیا لیکن اْسے سپریم کورٹ نے بحال کر دیا تھا۔ راجا پاکشے 2005ء سے 2015 ء تک صدر بھی رہے تھے۔