محمد صلاح مسلسل دوسری بار’’ افريقن فٹبالر آف دي ائر‘‘ایوارڈ لے اڑے
مصري فٹبالر محمد صلاح نے مسلسل دوسري مرتبہ افريقن فٹبالر آف دي ائر کا ايوارڈ جيت ليا۔
چيمپئنزليگ کے 52 ميچز ميں 44 گولز کے ساتھ ليورپول کي نمائندگي کرنيوالے بہترین فارورڈ محمد صلاح افريقين فٹبالر آف دي ائر2018کا ايوارڈ لے اڑے۔
اسٹار فٹبالر کا يہ مسلسل دوسرا ايوارڈ ہے۔
محمد صلاح کا کہنا تھا کہ وہ ايوارڈ جيتنے پربہت خوش ہيں اور آئندہ سال بھي يہ ايوارڈ جيتنا چاہتے ہيں۔
صلاح نے برطانوي نشرياتي ادارے کي ووٹنگ ميں ميڈي بنيشيا، کووليبالي، ساڈيو مين اورتھومس پارٹے کو پيچھے چھوڑا۔
اس سے قبل مئی 2018 میں پریمیئراورچیئمپنز لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد صلاح سال 2017-18 کا پلیئر آف دی ائرایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ جس کے لیے ان کے مقابلے میں مانچسٹرسٹی کے مڈ فیلڈر کیون ڈی برونی، ٹوٹنہم کے اسٹرائیکر ہیری کین، لی روئے سین، ڈیوڈ سلوا اور ڈیوڈ ڈی گیا جیسے تگڑے کھلاڑی تھے۔