کراچی میں کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز دوبارہ بند

 

کراچی میں 6 روز کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھلنا شروع ہوئے جنھہیں ایک گھنٹے بعد ہی بند کردیا گیا،اطلاع ملتے ہی لوگ بڑی تعداد میں گاڑیوں میں گیس بھروانے اسٹیشنز پہنچے تاہم سوئی سدرن نے خبردار کہا  کہ بلااجازت سی این جی اسٹیشنز کھلنے پر سخت کارروائی ہوگی۔

کراچی میں سی این جی اسٹیشنزکھلنا شروع ہوئے۔ اطلاعات ہیں کہ رکشہ، ٹیکسی ،بس اور نجی گاڑیوں والے اسٹیشنز پر پہنچ گئے۔ عائشہ منزل پر کھلنے والے سی این جی اسٹیشن پر صارفین کا رش تھا۔

 تاہم ترجمان سوئی سدرن شہباز اسلام نے کہا  کہ اگر کسی نے اسٹیشن کھولا ہے تو اس کو بند کروائیں گے،ابھی اسٹیشنز کھولنےکا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ  اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ حتمی نہیں ہے۔

ترجما ن نے بتایا کہ ٹیکنیکل ٹیم ان اسٹیشنز کو بند کروائے گی جہاں گیس دستیاب ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گیس نہ ملنے کی وجہ یہ ہے کہ سپلائی کی صورتحال بہتر نہیں تھی،تاہم اب بہتری آرہی ہے اور شام تک ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ اجازت کے بغیر اسٹیشنز کھولنے پر کارروائی ہوگی۔

gas crisis

Tabool ads will show in this div