عثمان خواجہ یا ویرات کوہلی؟ ان میں سے بہترین کون؟

Dec 15, 2018

آسٹریلیا میں ان دنوں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے، جہاں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سلپ میں کھڑے ہو کر شاندار کیچ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ تاہم کرکٹ ماہرین کوہلی کے اس کیچ کا عثمان خواجہ کے شاندار کیچ سے موازنہ کر رہے ہیں۔

فیصلہ اب آپ کو کرنا ہے کہ بہترین کیچ کس نے پکڑا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میدان میں موجود کوہلی کے ایک ہاتھ سے دائیں جانب جاتی گیند کو لپک کر پکڑتا دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود سب لوگ حیران رہ گئے۔ تاہم کوہلی کے اس کیچ نے عثمان خواجہ کے پکڑے گئے کیچ کی یاد دلا دی۔

 

گراونڈ میں موجود اشانت شرما کی گیند پر آسٹریلوی بیٹسمین ہینڈز کومب نے شاندار شارٹ مارنا چاہا ، تاہم سلپ میں موجود عقابی نگاہیں لگائے ویرات کوہلی نے ان کے تمام خواب چکنا چور کردیئے اور تیز رفتاری سے ڈائیو مار کر بڑھتی گیند کو ایک ہاتھ سے دبوچ لیا اور بے چارے کینگرو بلے باز کو لٹکے منہ کے ساتھ واپس پویلین جانا پڑا۔

ذیل میں کوہلی اور عثمان خواجہ کے بہترین کیچز کی ایک جھلک آپ کیلئے۔ دونوں کیچز کو دیکھیں اور آپ بتائیں بہترین کیچ کس کا ہے۔

 

Best Catch

Tabool ads will show in this div