سوروزہ حکومتی کارکردگی پیش کرنے کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا

وفاقی کابینہ کی سو روزہ کارکردگی کے امتحان کا دوسرامرحلہ آج ہو گا۔ چھ وزرا وزیراعظم عمران خان کو اپنی کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے ۔

آج اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے والے وزرا پاس ہونے پر عہدے پر برقرار رہیں گے اور نیا ٹاسک بھی ملے گا جبکہ ناکامی پر وزارت واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

وزرا کی کارکردگی کا پہلا مرحلہ پیر دس دسمبر کو ہوا تھا جب 9 گھنٹے طویل اجلاس کے دوران بتیس میں سے چھبیس وزارتوں کا امتحان ہوا ۔

وزیراعظم نے سبھی وزرا کی کارکردگی کو اچھا قراردیا تھا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی خصوصی تعریف بھی کی گئی تھی۔

بتیس میں سے چھ وزراء 10 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں کارکردگی رپورٹ پیش نہیں کرسکے تھے۔

PTI

PM IMRAN KHAN

100 days of PTI

Tabool ads will show in this div