گلہری چوہےکی انوکھی دوستی کی کہانی لبوں پرمسکراہٹ بکھیرنےکیلئےتیار

اسٹاف رپورٹ
لندن/ لاس اینجلس : گلہری اور چوہے کی انوکھی دوستی پر مبنی ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمٹڈ  فلم دی نٹ جاب کا نیا ٹریلر مسکراہٹیں بکھیرنے آگیا ہے۔
 
اس فلم کی کہانی مبنی ہے چالاک گلہری اور پھرتیلے چوہے کی انوکھی دوستی پر جس میں دونوں نے اخروٹ کے گودام میں چوری کا منصوبہ بنایا، لیکن جلد ہی مشکلات انہیں گھیر لیتی ہے اور دونوں دوست غیر متوقع پیچیدہ ایڈونچر کا حصہ بن کر رہ جاتے ہیں۔
 
ہنستی کھلکھلاتی ایڈوینچر فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے کیتھیرین ہیگل ، نیام نیسن اور ساراہ گیڈون نے ڈبنگ کرائی ہے۔ کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم اوپن روڈ فلمز کے تحت اگلے سال کے سترہ جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سماء

کی

night

drug-addiction

Tabool ads will show in this div