گریمی میوزک ایوارڈزتقریب،لاطینی موسیقی نےشائقین کومست کردیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاس ویگاس : امریکا کے شہر لاس ویگاس میں چودہویں لاطینی گریمی ایوارڈز کی تقریب سجائی گئی جس میں آوازوں کے جادو اور رقص کی مستی سے شرکا جھوم اٹھے۔
 
سُر بکھیرتی، بل کھاتی، مستی میں ڈوبی یہ ہے لاطینی امریکا کی موسیقی، جو شمالی امریکا کے شائقین پر جادو کر گئی۔ لاطینی امریکا کے بڑے بڑے ناموں نے ایک چھت کے نیچے موسیقی کا طوفان اٹھا دیا، شائقین عمدہ دُھنوں پرسردُھننے لگے۔

فنکاروں کی گروپ پر فارمنسز امریکی دلوں کے تار چھیڑتی رہی، ڈرامائی موسیقی اور کرتب بازیاں بھی خوب رہیں۔ دھیمے دھیمے سُروں نے بھی دھیرے دھیرے دل موہ لیے۔ سماء

Tabool ads will show in this div