ویڈیوگیمزکےشائیقین کاانتظارختم،ایکس باکس ون فروخت کیلئے پیش
اسٹاف رپورٹ
لندن : برطانیہ میں وڈیوگیمز کے شائقین کا انتظار ختم ہوگیا، ایکس باکس ون کو فروخت کے لئے پیش کردیا گیا۔
لندن میں مائکرو سوفٹ کی نئی گیمنگ مشین کی لانچنگ شائقین کی تفریح کا بھرپور موقع فراہم کرگئی، کھیل تماشوں نے سب کا دل لگائے رکھا۔
موسیقی، مستی، رقص، دُھنوں کی دُھن، رنگ برنگے زومبیز لندن میں گیمنگ مشین ایکس باکس ون کی لانچنگ تفریح کا سامان کر گئی۔ دو گھنٹے پر پھیلے اس شو میں کیٹی بی اور پلان بی کی پرفارمنسز گاہکوں کے دل بہلاتی رہی۔
گیمنگ مشین کی حیرت انگیز ٹیکنالوجی نے شائقین کی دلچسپیاں سمیٹ لیں۔ لانچنگ کی تقریب کیا تھی کھیل تماشے کا سامان تھا۔ تقریب کے اختتام تک گیمنگ مشین کے خریداروں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوچکا تھا۔ سماء