مخالفین کا مقدر، منافع خور،معاشرے کی ترقی

خشک سالی سے زیادہ لائیوسٹاک اور زراعت کا شعبہ متاثر ہوا، وزیر داخلہ بلوچستان سلیم کھوسہ

رپورٹ:محمد عاطف،کوئٹہ 

 وزیر داخلہ بلوچستان سلیم کھوسہ اور وزیر خزانہ عارف حسنی نے خشک سالی سے متاثرہ ضلع نوشکی کا دورہ کیا صوبائی وزیر کو ڈی سی آفس میں اجلاس کے دوران ضلع میں خشک سالی کے متعلق بریفنگ دی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل خشک اور زیر زمین پانی کی سطح گرتی جا رہی ہےتاہم خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کام منظم انداز میں جاری ہے،پی ڈٰ ایم اے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گا، صوبائی وزیر خزانہ عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لئے ہر مکمکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،اپنا سارا فنڈ متاثرین کو دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

 شکست میرے مخالفین کا مقدر بن چکی ہے، محمد اسلم بھوتانی

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

بلوچستان ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 لسبیلہ گوادر کی نشست پر ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کے خلاف انتخابی عذر داری کی پٹیشن کو خار ج کرنے کا فیصلہ صادر کرتے ہوئے اسلم بھوتانی کے حق میں فیصلہ دے دیا ،الیکشن ٹریبونل میں اسلم بھوتانی کے کیس کی پیروی سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی کر رہے تھے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد لسبیلہ گوادر سے منتخب ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے کہاکہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور لسبیلہ و گوادر کے عوام کی دعائوں کے نتیجے میں وہ ایک اور جنگ میں سرخرو ہوئے ہیں انھوں نے کہاکہ شکست میرے مخالفین کا مقدر بن چکی ہے 25جولائی کے انتخابات میں بھی میرے مقابلے میں عوام نے انہیں مسترد کردیا آج عدالتی جنگ بھی میں نے جیت کر اُنہیں مزید مایوسیوں کے اندھیرے میں دھکیل دیا ہے انھوں نے مخالفین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ شکست کو دل سے تسلیم کرلیں کیونکہ عوام کا فیصلہ اور اس پر عدالتی مہر کا لگنا اس بات کا ثبوت ہے کہ میں حق اور سچ پر تھا اور فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے ۔

بینکنگ کورٹ کوئٹہ نے لاکھوں روپے خورد برد کرنے کا جرم ثابت ہونے نجی بینک کے برانچ منیجر کو قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا

رپورٹ:محمد عاطف،کوئٹہ

استغاثہ کے مطابق یوبی ایل پشین کے برانچ منیجر فضل الرحمان پر ایک شہری جمیل احمد کے اکاؤنٹ میں غبن کر کے جعل سازی سے رقم منتقل کر کے خوردبرد کرنے کا الزام تھا ایف آئی نے ملزم کو گرفتارکر کے ملزم کے خلاف چالان بینکنگ کورٹ کوئٹہ میں پیش کیا تھا ۔ عدالت نے کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم فضل الرحمان کو پانچ مختلف دفعات میں مجموعی طور پر اکیس سال قید اور سترہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ جرمانوں کی عدم ادائیگی پر ملزم کو تمام دفعات میں الگ الگ چھ ، چھ ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی اثتغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی ایڈوکیٹ ظفر اقبال نے کی ۔​

ناجائزتجاوزات، غیر قانونی طور پر قائم ٹرانسپورٹ اڈوں ،تھڑوں سمیت گراں فروشی کرنے والے منافع خوروں کے خلاف آپریشن

رپورٹ:یوسف مری،کوہلو

اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کی سربراہی میں ناجائزتجاوزات، غیر قانونی طور پر قائم ٹرانسپورٹ اڈوں ،تھڑوں سمیت گراں فروشی کرنے والے منافع خوروں کے خلاف شہر میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے  بازار میں لیویز اور پولیس اہلکاروں کی ہمراہ چھاپے مارے گئے  چھاپہ مار ٹیم نے شہر میں واقع مختلف بیکریوں،میڈیکل اسٹورز،چینکی ہوٹلز،ریڑھی بانوں پر چھاپے مارے اور صحت و صفائی کی ہدایات جاری کئے جبکہ جن ہوٹلز اور بیکریوں میں صفائی کا فقدان تھا ان کے خلاف سخت کاروائی کےاحکامات بھی جاری کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسہ نے کہا کہ چند روپوں اور تھوڑے سے منافع کی خاطر عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اور اشیاء خوردونوش کے معیار و مقدار پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریں گے تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کےمطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں اور دوکانوں ہوٹلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ایسے میڈیکل اسٹورز جو ڈرگ ایکٹ کےقوانین کے برعکس موجود ہیں ان کو ڈرگ ایکٹ کے تحت سیل کردیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ منافع خوروں اور ملاوٹ کرنےوالوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ضلع چاغی میں قلت آب کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جائے گا،صوبائی وزیر خزانہ

رپورٹ:سماڈیجیٹل

صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صحت اور تعلیمی اداروں کو مثالی بنانے پر کام کر رہی ہے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھا کر ان کو آپس میں ملایا جائے گاجلد ہی ضلع چاغی میں قلت آب کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع چاغی کے علاقے چہتر کی دورے کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا،صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز، جنرل سرجن، اسپیشلسٹس اور متعلقہ تکنیکی عملہ تعینات کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو صحت کی بہتر اور مفت سہولیات فراہم کی جاسکیں. ان کا کہنا تھا کہ پرنس فہد اسپتال دالبندین کی حالت بھی تبدیل ہورہی ہے جہاں دور دراز سے آئے مریضوں کو ریلیف مل رہا ہے لیکن وہاں مزید بہتری کی ضرورت بھی ہے جس پر کام کررہے ہیں۔

۔

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ہے، نور محمد دمڑ

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے سے فرسودہ خیالات اور پسماندگی ختم ہوجاتی ہے تعلیم ہی سے لوگوں کے خیالات میں مثبت تبدیلی آجاتی ہے جس سے انسان دوستی اور مثبت رویوں کو فروغ ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نور محمد دمڑ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچے ہمارے صوبے اور ملک کے مستقبل کے معمار ہیں آنے والے زمانے میں ہماری یہی نئی نسل صوبے اور ملک کی باگ ڈور سنبھالنے میں کلیدی کردار ادا کرینگے ہمارے بچوں کو چاہئے کہ وہ اپنی پڑھائی پر مکمل توجہ دیں آج کل کے اس جدید دور میں اور جدید تعلیم کے بغیر ہم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتے ہیں ۔ جدید تعلیم سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ہی کے ذریعے سے آج کی دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے بچے اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں ،حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ اساتذہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں اس سے آپ لوگوں کی روزی بھی حلال ہوجاتی ہے اور اپنے ضمیر کو بھی مطمئن کرسکتے ہیں ۔

 

kohlu

ENCROACHMENT

lasbella

JAM KAMAL

aslam bhootani

NA272

Tabool ads will show in this div