گوگل پر’’ایڈیٹ‘‘ لکھنے سے ٹرمپ کیوں سامنے آتے ہیں؟

امریکی صدر اپنی حرکات و بیانات کی بنا پر مخالفین کی تنقید کی زد میں تو رہتے ہی ہیں لیکن اب سب سے بڑے آن لائن سرچ انجن ’’گوگل‘‘ پر بھي امريکي صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق بن گيا۔

گوگل پر ایڈیٹ لکھا جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر سامنے آجاتي ہے۔ ايسا کيوں ہوتا ہے؟گوگل کے سی ای او نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ گوگل پر احمق یعنی ایڈیٹ کے لفظ کو سرچ کرنے پر ٹرمپ کی تصاویر کیوں سامنے آتی ہیں۔

امریکی کانگریس نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو معاملے کی وضاحت کے لیے طلب کیاجہاں انہوں نےکانگریس کمیٹی کو سرچ انجن کے ٹیکنیکل طریقہ کار سے متعلق بتایا۔

پچائی کا کہنا تھا کہ نہ صرف ٹرمپ بلکہ دنیا بھر کے سیاست دانوں کے ساتھ یہی معاملہ ہے۔ اس کی بنیادی وجہ سوشل میڈیا پر صارفین کا ان حکمرانوں کو نت نئے ناموں کے ذریعہ مخاطب کرنا ہے۔

US president

Trump as idiot

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div