احتساب کے نام پر عمران خان سیاسی انتقام لے رہے ہیں،حمزہ شہباز

حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ خوش آیند بات ہے کہ 100 دن بعد حکومت کو سمجھ آگئی کہ پارلیمنٹ کی کارروائی ایسے نہیں چل سکتی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز وفاقی حکومت پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ مجھے نیازی صاحب پر ترس آتا ہےوہ دن رات بغض اور حسد کی آگ میں جل رہے ہیں مجھے روک کر اگر بغض اور حسد ختم ہوتا ہے تو کریں، لیکن عوام کے مسئلے حل کریں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے آپ اپنا چہرہ بے نقاب کررہے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مشرف کا احتساب بھی جھیلا ہے نیازی کا بھی جھیل لیں گے، مجھے ایئرپورٹ پر روکا گیا اور کہا گیا کہ اوپر سے حکم ہے آپ نہیں جاسکتے،ای سی ایل میں نام نہ ہونے کے باوجود ایسا سلوک کیا جیسا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے،انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کے اوپر اربوں کا غبن ثابت کرنے کے لیے نیب کے پاس کچھ نہیں،کچھ لوگوں پر ریفرنس دائر ہوئے مگر ان کو گرفتار نہیں کیا گیا،جب کہ پاکستانی قوم نے دیکھا کہ ہمیں بلایا کسی اور کیس میں تھا اور گرفتار کسی اور کیس میں کیا گیا۔اب وقت آگیا ہے کہ نیب کے قانون میں ترمیم کی جائے۔

حمزہ شہباز نے حکومت پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں سی این جی نہیں لوگ گھروں میں بیٹھ چکے ہیں،اور حکومت کو کوس رہے ہیں۔

IMRAN KHAN

opposition leader

ACCOUNTABILITY

hamza shabaz

Tabool ads will show in this div