بھارت ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

Dec 13, 2018

بھارت نیدرلیڈز سے شکست کے بعد ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا، کوارٹر فائنل میں میزبان ٹیم کو 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ 2018ء کے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں 1-2 کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

بھارت نے اپنا پہلا اور واحد ورلڈ کپ ٹائٹل 1975ء میں جیتا تھا، 43 سال گزرنے کے بعد بھی بھارتی ٹیم دوبارہ عالمی کپ اپنے نام نہیں کرسکی۔

میچ کے 12ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے گول کرکے بھارت کو برتری دلائی تاہم صرف 3 منٹ بعد ڈچ کھلاڑی تھیری برنکمین نے گول کرکے حساب برابر کردیا۔

نیدرلینڈز کے منک ویرڈن نے 50ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

world Cup 2018

Tabool ads will show in this div