کراچی ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے کی کوکین پکڑی گئی، نائیجیرین خاتون گرفتار

Dec 13, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Coustom-Raid-Airport-Khi-13-12.mp4"][/video]

جناح ٹرمینل پر تاریخ کی سب سے بڑی کوکین کی کھیپ پکڑی گئی، قطر سے کراچی آنیوالی نائیجیرین خاتون نے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات ٹن کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھی۔

کسٹم حکام نے کراچی ايئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے قطر سے آنیوالی نائیجیرین خاتون مسافر کے سامان سے 7 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی کوکين برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق غیر ملکی خاتون نے ٹن کے ڈبوں میں 4 کلو گرام کوکین چھپا رکھی تھی، جس کی قیمت 7 کرور 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ڈپٹی کلٹر کسٹم کا کہنا ہے کہ یہ کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

Tabool ads will show in this div