سردار احمد نے ایم کیوایم کو خیرباد کہہ دیا

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ايم کيوايم) کے سینیئر رہنما سردار احمد نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔


سردار احمد نے اپنا استعفيٰ پارٹي قيادت کو بھجوا ديا ہے جس کی ایم کیو ایم نے تصدیق کردی ہے۔

ایم کیوایم کو خیرباد کہنے والے سردار احمد 2013 سے 2018 تک صوبائی اسمبلی کے ممبر رہے۔ انہوں نے کراچی سے پی ایس 124 کی نشست جیتی تھی۔

سردار احمد نے سندھ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس اور ماسٹر آف آرٹس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ 9 نومبر 1933 کو بھارتی شہر اجمیر میں پیدا ہوئے۔

RESIGNATION

Sardar Ahmed

MQM Pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div