مشاہداللہ کے ذمہ پنجاب ہاؤس کے لاکھوں روپے واجب الادا ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

Dec 13, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Cm-Punjab-Pc-Lhr-13-12.mp4"][/video]

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں جس طرح پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کام کیا ہے ماضی میں نہیں ہوا، پنجاب حکومت نے 100 روز میں اہداف حاصل کر لیے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے سو روز کے دوران کئی ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی، صرف ڈی جی خان میں 4 لاکھ کینال سے زائد زمین قبضہ مافیا سے چھڑوائی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کی تحقیقات جاری ہیں، واگزار زمین کی مالیت پنجاب کے سالانہ بجٹ کے برابر ہے ، سرکاری زمینوں پر افسران کی ملی بھگت سے قبضے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کرپشن کرنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا آصف کرمانی اور مشاہداللہ کے ذمہ پنجاب ہاؤس کے لاکھوں روپے واجب الادا ہیں ، سابق وزیراعلیٰ کے پاس 2 ہزار سیکیورٹی اہلکار تھے ۔

Mushahidullah

punjab government

PTI government

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div