کراچی میں درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرسکتا ہے،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچي ميں سردي تو آگئی ليکن ابھي تو شروعات ہے، درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسميات نے خبردارکیا ہے کہ کراچي ميں سردی آگئی ہے۔ کوئٹہ کي ٹھنڈي ہواؤں نے شہريوں کو گرم کپڑے پہننے پر مجبور کرديا ہے۔محکمہ موسميات نے کہا کہ ابھي تو سردي اور بڑھے گی۔ شمال مشرق سے چلنے والي ہواؤں نے شہر ميں درجہ حرارت کو کم کيا ہے۔ ان ٹھنڈی ہواؤں کی رفتار 20 ناٹ کے قریب ہے جس کو چل فیکٹر کہا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہرکا درجہ حرارت 14 ہے مگر ہوا کے باعث زیادہ ٹھنڈ محسوس ہورہی ہے۔ ہوا رکنے کی صورت میں ٹھنڈ زیادہ محسوس ہوگی۔

پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے ڈیرے،موسم سرد،شہری پریشان

ترجمان محکمہ موسمات نے بتایا کہ کراچی کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ طبي ماہرين نےسرد موسم ميں سانس کے مريضوں کو احتياط برتنے کي ہدايت کي ہے۔

MET OFFICE

karachi weather

Tabool ads will show in this div