وزیراعظم کا سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کیخلاف انکوائری کا حکم
وزیر اعظم عمران خان نے کمپریسرز لگا کر دوسروں کے حصے کی گیس کھینچے جانے پر سوئی سدرن اور ناردرن کے ایم ڈیز کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
متعلقہ حکام کی نا اہلی اور کمپریسرز سے متعلق معلومات چھپانے پر وزیراعظم نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے وزیر پٹرولیم سے 72 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ بھی مانگ لی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے دسمبر کے دوران گیس کی طلب کے بارے میں تخمینے کے حوالے سے غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظم نے چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔
وزیرِپٹرولیم غلام سرور خان نے بریفنگ میں بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی ملک میں گیس کے موجودہ بحران کی ذمہ دار ہیں جنہوں نے کچھ گیس کمپریسرز میں خرابی کے بارے میں معلومات سے چھپائیں۔
وزیراعظم کو بتایاگیا کہ آرایل این جی لے کر آٹھ مال برادر بحری جہاز شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچ جائینگے اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کیلئے کوششیں تیز کی گئی ہیں۔