جنسی ہراسگی کا الزام، بالی ووڈ ہدایتکار ساجد خان پر پابندی عائد

Dec 12, 2018

بالی ووڈ ہدایت کار ساجد خان پر جنسی ہراسانی معاملے میں ملوث ہونے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور کوریو گرافر فرح خان کے بھائی ساجد خان پر تقریباً دوماہ قبل اداکارہ سلونی چوپڑا، صحافی کرشمہ اوپاڈہے اور اداکارہ ریچل وائٹ نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔جس کے بعد اب اُن پر انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (آئی ایف ٹی ڈی اے) نے ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے

اداکارہ بپاشا باسو نے بھی ساجد خان کے متعلق کہا تھا کہ وہ خواتین کے ساتھ واہیات مذاق کرنے کے عادی ہیں، دوسری جانب اداکارہ دیا مرزا نے ساجد خان کے خواتین کے ساتھ رویے کو قابل نفرت قراردیتے ہوئے ان پر لگے تمام الزامات کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے دو ماہ قبل ساجد خان پر خواتین کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے الزام لگائے گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا یہاں تک کہ اُن کی بہن فرح خان نے بھی اپنے کی حمایت کرنے سے انکار کردیا اور اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر میرے بھائی نے اس قسم کا رویہ اختیار کیا ہے تو اسے اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی،وہ کسی بھی لحاظ سے اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کرسکتیں۔

suspended

sexual harassment

sajid khan

IFTDA