آرمی چیف کا گادرہ سیکٹر اور تھرکول پاور پلانٹ کا دورہ

آرمی چیف نے سندھ میں گادرہ سیکٹر اور تھرکول پاور پلانٹ کا دورہ کیا جس میں آپریشنل ائيربیس پر پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں کا معائنہ کیا۔


جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل ہمایوں عزیز کے ہمراہ گادرہ سیکٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف تھر کول پاور پراجیکٹ بھی پہنچے جہاں انہیں منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ امن و امان کی داخلی صورتحال بہتر ہونے سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری  کے راستے کھل رہے ہیں۔

آرمی چیف نے سرمایہ کاروں کی سکیورٹی کےلئے مکمل تعاون کا عزم بھی دہرایا۔

آرمی چیف نے آپریشنل ائر بیس پر جاری پاک چین بین الاقوامی شاہین سیون فضائی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ جنرل باجوہ نے پاک فضائیہ اور چینی ایئرفورس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشقوں سے دونوں ممالک کی دوستی اور تعاون کو ہی فروغ نہیں ملے گا بلکہ دونوں مسلح افواج اور عوام کی قربتیں بھی بڑھیں گی۔

ARMY CHIEF

QAMAR JAVED BAJWA

Thar Coal Power Plant

Tabool ads will show in this div