تجاوزات آپریشن: لیاری میں 25 سے زیادہ دکانیں مسمار

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن پورے زور وشور سے جاری ہے۔ آج بدھ کو لیاری کے علاقے بکرا پیڑی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سی نے پچیس سے زائد دکانوں کے سامنے تعمیرات کو مسمار کردیا ۔

سما کے نمائندے علی حفیظ کے مطابق کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے اہلکاروں نے لیاری بکرا پیری میں غیر قانونی دکانیں گرادیں ، تجاوزات گرانے کے لئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔

کسی بھی احتجاج اور مزاحمت سے نمٹنے کے لیے آپریشن کے دوران کے ایم سی اور ڈی ایم سی ساؤتھ کی ٹیموں کے ساتھ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔

متعلقہ خبر:کراچی تجاوزات آپریشن کے متاثرین کو 2105 دکانیں دی جائیں گی، تجویز

میئر کراچی وسیم اختر نے نے آج بدھ کو سپریم کورٹ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تجاویز پیش کیں، جن کے مطابق متاثرین کو متبادل جگہ بھی ملے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارکنگ پلازہ کے سامنے پلاٹ پر چار سو دکانیں بنائی جائیں گی۔ رپورٹ میں کھاردار پولیس اسٹیشن کے پیچھے 265 دکانیں تعمیر کر کے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

LYARI

anti-encroachment operation

Tabool ads will show in this div