برلن میں تھریسا مے کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

جرمنی کے دارالحکومت برلن آمد پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا، جب گاڑی کا دروازہ کھولنے پر وہ کھل نہ سکا۔

برطانوی وزیراعظم  بریگزٹ ڈیل پر بات چیت کیلئے جرمنی پہنچی تھیں۔ گاڑی پر چانسلر ہاوس آکر رکی تو آٹومیٹک گاڑی کا دروازہ عین اس وقت لاک ہوا، جب انہیں گاڑی سے باہر نکلنا تھا۔ کئی بار کی کوشش پر بھی جب دروازہ نہ کھولا تو ڈرائیور نے پچھلا دروازہ کھول کر تھریسا مے کو باہر نکالا۔ گاڑی سے باہر نکل کر تھریسا مے کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی۔ ویڈیو دیکھیں۔

car

UK PM

Theresa May

BREXIT

lock

Tabool ads will show in this div