ہالی ووڈ فلم اگست اوسیج کاؤنٹی کا پریمیئر، جولیا رابرٹس

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی معروف فنکارہ جولیا رابرٹس  کی فلم اگست اوسیج کاؤنٹی کے پریمئیر کیلئے لاس اینجلس میں ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا، فلم 27 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


امریکا کے شوبز شہر لاس اینجلیس میں نئی فلم کے فنکاروں کا سرخ قالین پر بھرپور خیر مقدم کیا گیا، فلم اگست اوسیج کاؤنٹی میں اداکارے کے جوہر دکھانے والی جولیا رابرٹس، میریل اسٹریپ اور دیگر ستارے کیمروں کے روبرو جگمگائے۔


فلم کی کہانی ایک ہی خاندان کی چند خواتین کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کا سیاہ سفید دیکھنے کے بعد آبائی گھر میں جمع ہوتی ہیں، فلم ہنستی مسکراتی آگے بڑھتی جاتی ہے۔


کرسمس پر اگست اوسیج کاؤنٹی سے شائقین سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ سماء

کا

Tabool ads will show in this div