اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہوں گی، لتا منگیشکر

بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنا گایا گیا گانا ’اتا وساویاچا کشن‘ پوسٹ کیا جس کے بعد ان کے ریٹائر ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں ۔

ان خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی اور یہ گانا انہوں نے 2013ء میں کمپوزر سلیل کلکرنی کے لئے گایا تھا۔

singing

lata mangeshkar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div