عالیہ اور رنبیر کی ایک دوسرے سے محبت کی حقیقت سامنے آگئی

بالی ووڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے بیٹی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک دوسرے سے محبت کی تصدیق کر دی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہدایت کار مہیش بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بیٹی عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے رنبیر کپور پسند ہیں اور وہ ایک اچھا لڑکا ہے لیکن شادی کا معاملہ ایک ایسی چیز ہے جو ان دونوں کو خود حل کرنا ہے کیونکہ میں ایسا شخص نہیں ہوں جو اس بات کا اندازہ لگاتے پھرے کہ ان دونوں کی شادی کب ہو گی یا ان کا رشتہ کس سمت جائے گا۔

 

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div