ایف آئی اے نے حمزہ شہبازکو لندن جاتے ہوئے آف لوڈ کردیا، پاسپورٹ ضبط

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور لیگی رہنما حمزہ شہبازکو لندن جانے سے روک دیا گیا۔

حمزہ شہباز نجی ائرلائنز کي پرواز سے لندن جارہے تھے کہ ایف آئی اے حکام نے انہیں پرواز سے آف لوڈ کردیا۔ایف آئي اے حکام نے تصديق کي ہے کہ ۔حمزہ شہباز کا نام ايگزٹ کنڑول لسٹ ميں شامل ہے ۔اس لیے انہیں آف لوڈ کیا گیا۔

حمزہ شہباز کو گذشتہ رات لاہورائرپورٹ پر روکا گيا اور ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باوجود بيرون ملک جانے کي کوشش پران کا پاسپورٹ بھي ضبط کرليا گيا ۔۔

پنجاب حکومت کے وزراء پہلے ہي شہبازشريف اور حمزہ شہباز کا نام ايگزٹ کنڑول لسٹ ميں ڈالنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔۔

واضح رہے کہ نيب لاہور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کي تحقيقات کررہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ صاف پاني کمپني کيس ميں بھي شامل تفتيش رہےہیں۔

نيب کی جانب سے حمزہ شہباز کے بھائي سلمان شہباز کو بھي طلب کيا گیاتھا ليکن وہ پيشي سے پہلے ہي لندن چلے گئے تھے۔

ECL

HAMZA SHEHBAZ

Hamza Shehbaz offload

Tabool ads will show in this div