امن کا نوبل انعام،کونگو کے ڈاکٹراورعراق کی نادیہ مراد کے نام

سال 2018 کا نوبل امن انعام مشترکہ طور پر کانگو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرڈینس مک ویگے اورنادیہ مراد نے عراق کی ایزدی کمیونٹی کے حقوق کیلئے کام کرنے والی نادیہ مراد کو دے دیا گیا۔

ڈاکٹرڈینس اورنادیہ ، دونوں نے خواتین کے استحصال اوران سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں کی جانب دنیا کی توجہ دلانے کے لیے ان تھک جدوجہد کی ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2018 میں ان دونوں کو نوبل انعام دیے جانے کا اعلان کیا تھا جو گزشتہ رات اوسلو میں منعقدہ ایک تقریب میں دیے گئے۔ دونوں کو تمغہ، سند اور 5،5 لاکھ ڈالرز سے نوازا گیا۔

نادیہ مراد

عراق میں داعش کے ہاتھوں ایزدی خواتین کی آبروریزی پر آواز اٹھانے والی نادیہ مراد کا تعلق وہاں کے اقلیتی یزیدی قبیلے سے ہے۔ سال 2014 میں داعش اس قبیلے کو کافر قرار دیکرقتل و غارت گری کے بعد ہزاروں یزیدی خواتین کو اغوا کر کے موصل لے گئے تھے جہاں انہیں اجتماعی زیادتی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خوش قسمت نادیہ مراد داعش کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

نادیہ اب عزم و حوصلےکے ساتھ ڈٹ کرعراق میں اب تک داعش جنگجوؤں کے قبضے میں موجود 3 ہزار ایزدی خواتین کی بحالی کے لیے مہم چلانے کے علاوہ ایزدی مہاجرین کو آبائی علاقے سنجار میں دوبارہ بسانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے نادیہ ایک کتاب بھی لکھ چکی ہیں۔

نادیہ کو اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر مقررکیا گیا ہے اوروہ انسانی اسمگلنگ کا شکار، خصوصا مہاجر لڑکیوں وخواتین کی حالت زار ست متعلق شعور و آگاہی بیدار کرنے پرکام کریں گی۔

ڈاکٹرڈینس مک ویگے

ڈاکٹر ڈینس مک ویگے کونگو سے تعلق رکھنے والے ماہر گائناکولوجسٹ ہیں جنہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ تشدد کا شکار خواتین کے علاج کیلئے گزارا ہے۔ شورش زدہ افریقی ملک کونگو کے پینزی اسپتال سے وابستہ ڈاکٹرڈینس اب تک ہزاروں خواتین کے علاج اوربحالی پرکام کر چکے ہیں۔

انہوں نے کانگو میں خواتین کی بے حرمتی اورجبر کے خلاف بھرپور مہم چلائی ہے۔ سال 2014 میں انہیں سخاروف پرائز سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہےکہ نوبل امن انعام گزشتہ 113 سال سے دیا جا رہا ہے۔ یہ ان افراد اوراداروں کو اجتماعی یا انفرادی طورپردیا جاتا ہے جن کے کریڈٹ پر عالمی اثرات رکھنے والا کوئی کام ہو۔ پاکستان کی ملالہ یوسفزئی بھی بھارت کے سماجی کارکن کیلاش ستھیارتی کے ساتھ سال 2014 میں امن کا نوبل انعام حاصل کر چکی ہیں۔

Denis Mukwege

Nadia Murad

Tabool ads will show in this div