منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیشرفت، انور مجید کے گھر پرنیب اورایف آئی اے کا چھاپہ

 

شوگرمل پرچھاپے کے بعد نيب اورايف آئي نے انورمجيد کے گھر پر ريڈ کي اور منی لانڈرنگ کي اہم دستاویزات حاصل کرليں۔

سندھ ميگا مني لانڈرنگ کے مرکزي ملزم انور مجيد کے حوالے سے ايسے کيا شواہد ہاتھ آئے کہ ايف آئي اے کو نيب رينجرز اور پوليس کے ساتھ دوسري بار کلفٹن ميں انور مجيد کے گھر پر چھاپہ مارنا پڑا جہاں گھنٹوں کي کارروائي کے دوران کمروں کي تلاشي لي گئي۔

ايف آئي اے کے ہاتھ اہم دستاويزات آگئيں، ايف آئي اے حکام نے بھرا ہوا تھيلہ باہر آکر گاڑي ميں رکھا اور پھر واپس اندر چلے گئے۔

چھاپے کے دوران گھر میں موجود تمام افراد کو ایک کمرے میں بٹھا دیا گیا، تفتيشي حکام کي ٹيم انور مجيد کے دوسرے بنگلوں ميں بھي داخل ہوئي، اس موقع پر رینجرز پوليس کے اہلکاروں نے انور مجيد کے گھر کا محاصرہ بھي کيئے رکھا۔

 

raid

ANWAR MAJEED

Tabool ads will show in this div