کنگ خان بالی ووڈ فلم ڈان 10 سیکوئلز تک جاری رکھنے کے خواہشمند

اسٹاف رپورٹ


ممبئی : بالی ووڈ کنگ خان نے ڈان کی گرفتاری کا معاملہ اور بھی مشکل بنا دیا ہے، کہتے ہيں چور پولیس کی يہ دوڑ آئندہ 10 سيکوئلز تک جاری رہنی چاہئے۔


جی ہاں ڈان کو پکڑنا اب واقعی ناممکن ہوگيا ہے، 11 ملکوں کی پولیس 2 سیکوئل تک تو ڈان تک نہ پہنچ سکی، اسی لئے شاہ رخ خان نے انہيں مزید 10 مواقع دينے کی خواہش ظاہر کی ہے۔


اپنے ٹوئٹر پیغام میں کنگ خان نے ڈان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا ہے کہ فلم مزید 10 سیکوئلز تک جاری رہنی چاہئے۔


ڈان 1978ء ميں بننے والی فلم کا ری میک ہے، دو ہزار 6 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے  بعد ڈان 2 نے 2013ء میں باکس آفس پر تہلکہ مچایا، اور اب لگتا ہے کہ 11 ملکوں کی پوليس کو مزيد 10 سیکوئل تک ڈان کا پيچھا کرنا پڑے گا۔ سماء

کے

جاری

خان

goal

mirza

nawabshah

Tabool ads will show in this div