کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹس، گولہ بارود برآمد
اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ: بلوچستان ميں ایف سی نے دہشت گردي کا منصوبہ ناکام بناديا۔ چمن ميں بم بنانے والی فيکٹری پر چھاپہ مارکر گولہ بارود، خودکش جیکٹس اور سیکڑوں بارودی سرنگیں قبضے میں لے لی گئیں۔
ايف سي نے چمن کے علاقے توبہ اچکزئی ميں بم بنانے والي فيکٹري پر چھاپا مارا جہاں سے بڑي تعداد ميں دھماکا خيز مواد برآمد کيا گيا جس ميں پندرہ آئی ای ڈیز ریموٹ ڈیوائسز، ايک سو بہتر آئی سی الیکٹرک اسٹکس، چھ الیکٹرک کیٹر، چاليس ميٹر آئی سی وائر، پانچ کلو بال بیئرنگ اور آٹھ سیفٹی فیوز ميٹر شامل ہيں۔
ايف سي کو ڈيڑھ سو سوئچ ساڑھے تيرہ سو سے زائد الیکٹرک سرکٹ، ایلومیشن لائٹ کے آٹھ بنڈل، کھاد کي بوری، پانچ سو کلو گرام پوٹاشیم کلورائیڈ، جبکہ مختلف بم بنانے والے آلات اور لٹریچر بھی ملا ہے۔
ایف سي حکام کہتے ہيں ملزمان مذکورہ دھماکہ خیز مواد ہمسایہ ملک سے لائے تھے اور اسے کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تخریبی کاروائیوں کےلئے استعمال کيا جانا تھا۔ سماء