اسکواش چیمپئن : مصر کے یوسف ابراہیم نے ٹائٹل جیت لیا

Dec 10, 2018

مصر کے يوسف ابراہيم نے چيف آف نيول اسٹاف اسکواش چيمپيئن شپ جيت لی، فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی ميں ہونیوالی چیف آف نیول اسٹاف اسکواش چيمپيئن شپ کے فائنل ميں پاکستان کے فرحان محبوب اور مصر کے يوسف ابراہيم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مصری کھلاڑی نے 7-11، 10-11 اور 8-11 سے کاميابی سميٹ کر ٹائٹل جيت ليا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایران، مصر، ملائشیا، قطر، میکسیکو،  ہانگ کانگ، کویت اور پرتگال کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ایونٹ 6 سے 10 دسمبر تک جاری رہا۔

Squash

farhan mehboob

Tabool ads will show in this div