بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن 36 سال کی ہوگئیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


ممبئی : بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن 36 سال کی ہوگئیں۔


چہرے پر معصومیت، سادہ لباس اور نرم لہجہ رکھنے والی ہم 5 کی رادھیکا نے گرتے پڑتے بنگالی فلم بھالو تھیکو سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، فلم چلی اور ودیا بالن کو بالی ووڈ میں انٹری مل گئی۔


پرینتا میں لالیتا کے انداز نے پرستاروں کو دیوانہ بنادیا، ودیا بالن نے اس فلم پر ڈیبیو ایکٹریس کا  فلم فیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا،  بھول بھلیا کے کردار نے ودیا کا نیا انداز متعارف کرایا، قسمت کنیشکن نے بھی ودیا کی قمست خوب چمکائی۔


فلم پا کی باہمت ودیا نے ڈرٹی پکچر کی سلک کا روپ دھارا تو اسکرین پر تہلکہ مچادیا، ودیا بالن نے مختصر فلمی کیریئر میں مداحوں کے دل جیتے اور کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کئے۔ 14 دسمبر کو ودیا بالن نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کیا اور رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ سماء

کی

misbah

orakzai

Tabool ads will show in this div