موبائل اور لیپ ٹاپ ایک ماہ میں صرف 2 بارچارج کریں
موبائل فون اور لیپ ٹاپ کو بےتحاشا استعمال کرنے والوں کو بار بار ان کی بیٹریاں بھی چارج کرنی پڑتی ہیں جو یقیننا ایک اکتاہٹ آمیز عمل ہے۔ لیکن دادا دینی پڑتی ہے سائنسدانوں کو جو ایسے بہت سے دیگرمسائل کی طرح اس مسئلے کا حل نکالنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی تحقیقی جریدے سائنس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ایسی بیٹری تیارکرلی ہے جسے مہینے میں صرف 2 بار چارج کرنا پڑے گا۔ یہ بیٹری کمرے کے درجہ حرارت میں بہترین کام کرے گی۔
اس فلورائیڈ آئن بیٹری کو جیٹ لیبارٹری، کالٹیک، لارنس برکلی نیشنل لیبارٹری ناسا، ہنڈا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے تیار کیا ہے جسے ایک بارچارج کرنے کے بعد تقریبا دو ہفتوں تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
ٹیم کے سربراہ پروفیسر رابرٹ گریس کے مطابق عام استعمال کی جانے والی لیتھیم بیٹریوں کے مقابلے میں یہ فلورائیڈ آئن بیٹری 8 گنا زیادہ طاقتور ہے اسی لیے اسے کافی دنوں تک ری چارج کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ فی الحال یہ نئی ایجاد تیاری کے مراحل میں ہے لیکن اس کے نتائج حیران کن ہوں گے۔
توانائی اور وقت بچانے والی یہ حیران کن ایجاد یقیننا بھرپور پزیرائی سمیٹے گی ۔