ملتان میں کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر تاحال نامکمل،مریض مایوس

ملتان میں کینسر کے مريضوں کا علاج مشکل ہوگيا ، کينسرٹریٹمنٹ سينٹرکامنصوبہ آٹھ سال سےالتواء کا شکار ہے ۔

چہرےپرمایوسی اور اداسی ليےپينتس سالہ بہادرزمان کینسر جيسي موذي مرض ميں مبتلاہے مگر ہڈیوں کے کينسر سےلڑتےبہادرزمان کا ملتان میں علاج ممکن نہیں۔

بہادر زمان کا کہنا ہے کہ بون میرو کا علاج نہیں ہوسکا جسکی وجہ سے نشتر اسپتال والوں نے ڈسچارج کر دیا اب میں زندگی اور موت کی کشمکش میں جی رہا ہوں۔

دوہزارنوميں حکومت کي جانب سےنشتراسپتال ميں کینسرٹریٹمنٹ سینٹربنانےکا منصوبہ شروع تو ہوا لیکن فنڈزنہ ہونے کی وجہ سےعمارت آج تک نامکمل ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کینسر سینٹر جو 2009 میں اپرو ہوا تھا اس کے مطابق 4 منزلہ تھا بیس منٹ میں مشینں لگنی تھیں جو تاحال التوا کا شکار ہے۔

دوسری طرف اسپتال ميں کينسرکي تشخيص کے ليےقائم مينارسينٹرميں بھي سہولیات کا فقدان ہے،ملتان میں کینسر ٹریٹمنٹ کا سنٹر نا بننے کی وجہ سے بہادر زمان جیسے کئی مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں جی رہے ہیں۔

 

FUNDS

bone marrow

cancer treatment center

Tabool ads will show in this div