امریکاپام اسپرنگ فیسٹول کامیلہ جولیارابرٹس،ٹاہم ہینکس،مرلی اسٹرپ نےلوٹ لیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلفورنیا  میں پام اسپرنگز انٹرنیشنل فیسٹیول ایوارڈز کی تقریب جولیا رابرٹس ، ٹام ہینکس اور مرلی اسٹرپ کے نام رہی۔ فلموں میں گریویٹی ، اور کیپٹن فلپ نے ایوارڈ سمیٹے۔

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی ایوارڈ سیزن بھی شروع ہوگیا۔ لاس اینجلس میں سجی، پام اسپرنگز انٹرنیشنل فلم ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ تقریب، جس میں ہالی ووڈ کے نامور ستارے جھلملائے۔ ایوارڈز کی اس دوڑ میں کیپٹن فلپ بازی لے گیا۔ فلم میں بہترین اداکاری پر ٹام ہینکس کو چیئرمینز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سائنس فکشن فلم گریویٹی بھی ایک ایوارڈ لے اڑی، سینڈرا بلوک کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ غلام کی کہانی بھی ایوارڈز تقریب میں چھائی رہی، ڈویلؤ ایئرز آ سلیوؤ کو بہترین ہدایت کاری اور شاندار پرفارمنس  کے ایوارڈز ملے۔ پام اسپرنگ  سے شروع ہونے والا یہ ایوارڈ سیزن دو مارچ کو آسکر تک جاری رہے گا۔ سماء

لیا

Tabool ads will show in this div