عدالت کے باہرماں بیٹی کے قتل پرچیف جسٹس کا ازخود نوٹس
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جہانیاں میں پپیشی پر آنے والی ماں بیٹی کے قتل کی خبر پر ازخود نوٹس لے لیا۔ واقعے کا نوٹس ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لیا گیا۔
گزشتہ روز خانیوال کي تحصیل جہانیاں میں عدالت کے باہرمخالفین نے ماں بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔مقتولہ عاصمہ بي بي اور ان کی والدہ تاج بي بي پيشي پرآئی تھیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میڈیا پرخبرنشرہونے کے بعد چيف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئي جي پنجاب سے تين روز ميں تفصيلي رپورٹ طلب کرلي۔
وزير اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی تحقيقات ميں تمام تقاضے پورے کرنے کا حکم دے ديا۔پوليس نے واقعے کا مقدمہ تين نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرليا جبکہ آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی او خانیوال نے ملزمان کی فوری گرفتاری کيلئے ڈی ایس پی جہانیاں کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ۔
واضح رہے کہ مقتولہ خواتین کے خاندان کے7 افراد قتل ہوچکے ہیں جن میں 3 بیٹے ، 2بیٹیاں اور داماد شامل ہیں۔ مقدمے کی مدعی خواتین کو عدالت پہنچنے سے پہلے ہی مخالفین نے قتل کردیا۔