پاک بھارت عوام کیلئے ویزا پابندیوں میں نرمی کی جائے، ہنس راج ہنس
اسٹاف رپورٹ
لاہور : بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس کا کہنا ہے کہ پاکستانی بے حد مہمان نواز ہيں اور انہيں يہاں کے کھانے بہت پسند آئے، انہوں نے دونوں جانب کے عوام کیلئے ویزا پابندیوں میں نرمی کا بھی مطالبہ کیا، بھارت سے آئے گلوکار نے لاہور ميں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
فيملی فزيشن کے سالانہ عشائيہ ميں بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی آواز کا جادو جگايا۔
بھارتی گلوکار نے پاکستان ميں ملنے والی محبت کے گن گائے اور سرحد کے دونوں جانب کی عوام کو قريب لانے کیلئے ويزہ کی پابندياں نرم کرنے کا مطالبہ کيا۔
سروں سے سجی محفل ميں ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کی تفريح کیلئے مقامی فنکاروں نے بھی معروف گانے حاضرين کی نذر کئے۔
فنکاروں کی جاندار پرفارمنس پر شرکاء جھومتے رہے اور موسيقی کی يہ محفل رات گئے تک جاری رہی۔ سماء