گرد و غبار سے بچاؤ کےلیے ماسک کا استعمال ضروری ہے

 

موسم بدلا، ٹھنڈ آئی تو ملک کے بیشترعلاقوں میں دھند،غبار اور کہر بھی چھانے لگی ۔ایسے میں فوگ اور اسموگ کے صحت دشمن اثرات سے بچنے کیلئے ماسک کی مانگ بھی بڑھ گئی ۔

راولپنڈی میں فوگ،اسموگ یا دھول مٹی سے سانس لینا دشوار ہے مگر ان آلودہ فضاؤں میں سانس لینا مشکل ہے۔ ان مسائل کا حل ماسک میں نکال لیا ہےچھوٹی سی چیز موسمی بیماریوں کیخلاف بڑی ڈھال ہے۔ ماسک کے استعمال سے بہت سے بیماریوں سے بھی بچاجاسکتاہے۔

ماسک فروش کہتے ہیں کہ سانس کے دیسی مسائل سے نمٹنے کیلئے بھی ولائتی مال کی مانگ زیادہ ہے۔ لوکل ماسک 30 روپے اور امپورٹڈ ماسک 50 روپے کا ہے۔

مرد ہوں یا خواتین، پیدل ہوں یا سوار، موسمی حملوں کیخلاف ماسک مؤثر ہتھیارہے۔ بدلتے موسم کے دوران ڈسٹ ماسک دھول مٹی سے بچنے کا سستا ذریعہ ہے۔

POLLUTION

masks

Tabool ads will show in this div