ہاکی ورلڈ کپ،پاکستان آج شام ہالینڈ کے خلاف اہم ترین میچ کھیلےگا

ہاکی ورلڈ کپ ميں پاکستان آج اہم ترين ميچ ہالینڈ کے خلاف کھيلے گا۔ پاکستان کے لیے یہ میچ جيتنا لازمی ہوگا۔
بھارت ميں جاری ہاکي ورلڈکپ ميں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ پاکستان اہم شام ساڑھے 6 بجے اہم میچ میں ہالینڈ کا سامنا کرے گا۔اگر ملائشیا نے جرمنی کے خلاف میچ جیت لیا اور گرین شرٹس اپنا میچ ہار جائے تو ٹورنامنٹ سے پاکستان ہوجائے گا۔
اہم ميچ ميں کپتان رضوان سنیئر انجری کے باعث شریک نہیں ہوں گے۔پابندی کا شکار نائب کپتان عماد بٹ کو ہالینڈ کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
اس ورلڈکپ ميں پاکستان کوجرمنی کے ہاتھوں شکست ہوئی اورملائيشيا کيخلاف ميچ برابررہا۔