انقلاب مصر سے متعلق فلم دی اسکوائر 17 جنوری کو ریلیز ہوگی

اسٹاف رپورٹ


قاہرہ : انقلاب مصر پر بننے والی دستاویزی فلم ''دی اسکوائر'' کی ریلیز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، فلم 17 جنوری کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔ 


سال 2011 مقام قاہرہ کا تحریر اسکوائر، لاکھوں کا مجمع اور ایک ہی نعرہ، ''جمہوریت''، آواز اٹھی، خون بہا، جانیں گئیں اور 30 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔


مصری انقلاب کی کہانی تو رقم ہوگئی لیکن اس کے پیچھے چھپی کئی ان کہی کہانیوں کو فلم ساز جیہانے نوجائم نے اپنی دستاویزی فلم ''دی اسکوئر'' میں بیان کیا ہے۔


اقتدار سے انقلاب تک کی جنگ پر مبنی  دستاویزی فلم ''دی اسکوئر'' 17 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


فلم اس سے قبل سن ڈانس فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔ سماء

کو

سے

دی

guinea

western

warrant

Tabool ads will show in this div