وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ رہے ہیں، اہم اجلاس میں شرکت کے علاوہ کاروباری شخصیات اور پارٹی اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔

عمران خان آج دوپہرکراچی پہنچنے کے بعد گورنرہاؤس میں مصروف دن گزاریں گے اور شام کو واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

وزیراعظم امن و امان کي صورتحال سے متعلق اجلاس کي صدارت کريں گے جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں جاری تجاوزات کےخلاف آپریشن پر بھي اجلاس ہوگا۔

وزیراعظم تاجر رہنماؤں اور تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

KARACHI VISIT

PM IMRAN KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div