گیس لیکیج نے دفتر خارجہ کی افسر اور انکے شوہر کی جان لے لی

دفتر خارجہ کی افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ کے ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔


دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات سیدہ فاطمی کی انتیس نومبر کو شادی ہوئی تھی، نوبیاہتا جوڑا ہنزہ کے ہوٹل میں قیام پذیر تھا کہ کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث خالق حقیقی سے جاملا۔

سیدہ فاطمی کا تعلق سول سروس کے بیالیسویں کامن سے تھا۔

میاں بیوی کی المناک موت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے غمزہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی۔

GAS LEAKAGE

FO official

Hunza hotel

Tabool ads will show in this div