کراچی میں نئے پورشن بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اب سے نئے پورشن بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔


سماء سے گفتگو میں ڈي جي سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹي افتخار قائم خانی نے کہا کہ شہر میں پہلے سے تعمیر شدہ پورشن والے پريشان نہ ہوں لیکن اب اگر کسي نے نئے پورشن بنائے تو سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹھيکيدار مافيا کو کوئي اجازت نہيں ہوگي۔

ڈي جي ايس بي سي اے نے کہا کہ صرف غيرقانوني اسکولز کو ابھي نوٹس بھيجے ہيں اور جن اسکولز کو نوٹس بھيجے وہ تمام تنگ گليوں ميں شامل ہيں۔

افتخار قائم خانی نے کہا کہ ان تمام اسکولز کو اب 60 گز کي سڑک پر منتقل ہونا ہوگا کیونکہ 60 گز سے 399 گز کے پلاٹ پر پلان بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں 60 سے 399 گز پر گراؤنڈ پلس ون کی منظوری ملتی ہے جس کے بعد کمپلیشن پلان لینا ہوگا پھر دوسرے فلور کی اجازت ملے گی لیکن 400 گز اور اس سے بڑے پلاٹ پر دوسرے فلور کی اجازت نہیں ہوگی۔

DG sbca

Iftikhar Qaimkhani

house portion

Tabool ads will show in this div