وزیراعظم کو اندازہ نہیں کہ انڈے اور مرغی والے فارمولے کا کیا حشر ہوگا،سعید غنی

Dec 08, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Saeed-ghani-KHI-SOT-08-12.mp4"][/video]

سندھ کے وزیربلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو جوبتایا جاتا ہے،وہ چل پڑتے ہیں۔

کراچی میں وزيرِ بلديات سندھ سعيدغني نے ميڈيا سے گفتگو میں بتایا کہ کچھ جماعتیں تجاوزات پرسیاست کررہی ہیں،پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔ وزيربلديات سندھ نے بتایا کہ تجاوزات گرانے کے معاملے پر سندھ حکومت ريویو پٹیشن میں گئی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ميئرکراچی کے پاس3500 کی فہرست ہے،متاثرين زيادہ ہيں۔ دھرنادینےوالےسپریم کورٹ کيخلاف دھرنادےرہےہیں۔ وزیربلدیات نے واضح کردیا کہ اس آپریشن میں ميئر نے کچھ کيا ہے نہ ہي ہم نے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو جو بتایا جاتا ہے، وہ چل پڑتے ہیں،انڈے اور مرغیوں کی بات تو شیخ چلی نے بھی کی تھی،شیخ چلی کا فارمولا بل گیٹس سے بہتر ہے، بل گیٹس کے فارمولے پر وزیراعظم چل رہے ہیں،ان کو نہیں پتہ کہ اس فارمولے کا حشرکیا ہوا۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div