گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ آج سجے گا

اسٹاف رپورٹ


لاس اینجلس : لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ فلمی پرستاروں کیلئے تفریح کا سامان لارہا ہے، ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کی آمد کے ساتھ سال کی بہترین فلموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔


لاس اينجلس کے بیورلے ہلز ہوٹل ميں آج ہالی ووڈ کے ستاروں کی کہکشاں رنگ بکھيرے گی، جہاں سجنے جارہا ہے گولڈن گلوب ايوارڈ ميلہ۔


اکہترویں گولڈن گلوب کی بہترین فلم کے ایوارڈ کیلئے 12 ایئرز اے سلیو اور


اور گریویٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔


بہترین اداکارہ کی نامزدگیوں میں فلم گریویٹی کی سینڈرا بلوک کا نام شامل ہے، سال کے بہترین اداکار کی نامزدگیوں میں فلم کیپٹن فلپ کے ٹام ہينکس اور 12 ایئرز اے سلیو کے اداکار چیویٹل ایجیوفر آمنے سامنے ہیں۔


برفانی شہزادی کی کہانی فلم فروزن کو بہترین اینمیٹڈ فلم کی نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے، گولڈن گلوب ایوارڈز حاصل کرنے والی فلميں اور اداکاروں کو آسکر ایوارڈز کیلئے بھی موسٹ فیورٹ قرار دیا جاتا ہے۔ سماء


 

کا

آج

increase

Syed Khursheed Shah

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div