فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو نقصان پہنچایا ہے، وسیم اختر

Dec 08, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/QF-Waseem-VS-Farooq-Montage-08-12-Kami.mp4"][/video]

ايم کيوايم کے ناراض رہنما فاروق ستارنے مئير کراچي پر الزامات لگائے توانھیں جواب بھي کرارے ملے ۔ وسيم اختر نے کہا کہ فاروق ستار نے پارٹي کوسب سے زيادہ نقصان پہنچايا ۔ عامرخان کا کہنا ہے کہ فاروق ستارپارٹي کانام اورپرچم استعمال کرناچھوڑديں ۔

کراچی میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے مئیرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ فاروق ستارکو پارٹی نے فارغ کرديا ہے۔جتنا نقصان ایم کیوایم کو فاروق ستار نے پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔ مئیر کراچی کا کہنا تھاکہ فاروق ستارگھر بيٹھ کراللہ اللہ کريں۔

 ایم کیوایم رہنما عامر خان نے بھی واضح کردیا کہ فاروق ستار اب پارٹی کا حصہ نہیں ہیں،متحدہ کا نام اورپرچم استعمال کرناچھوڑديں۔

وسیم اختر کوکراچی بنانے کا ووٹ ملا،کراچی برباد کرنے کا ووٹ نہیں ملا،فاروق ستار

اس سے قبل کراچی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے فاروق ستار نے اپنے سابق ساتھی کو مخاطب کرتےہوئے کہا تھا کہ وسیم اختر آپ کو کراچی بنانے کا ووٹ ملا تھا،کراچی برباد کرنے کا ووٹ نہیں ملا۔ انھوں نے ایم کیوایم کو چیلنج کیا کہ اب آوُ اور کراچی سے ووٹ لیکر دکھاوُ،دیکھتے ہیں کہ عوام بھی کیسے ووٹ دیتی ہے۔

FAROOQ SATTAR

Tabool ads will show in this div